پولیس کا چھاپہ منشیات فروش گرفتار 60 ٰلیٹر دیسی شراب برامد ،مقدمہ درج

اوچشریف(پاکستان ڈیلی ٹائمز)پولیس کا چھاپہ منشیات فروش گرفتار,60 ٰلیٹر دیسی شراب برامد ،مقدمہ درج
تفصیل کے مطابق تھانہ اوچشریف کے ایس ایچ اوطاہر خان خاکوانی کو مخبر نے اطلاع دی کہ پل نہر پنجندبنگلہ مستوئی پر منشیات فروش دیسی شراب لیکرموجود ہے۔جس پر تھانہ اوچ شریف کے ایس ایچ اونے محمد حسین اے ایس آئی کی سربراہی میں ریڈ پارٹی تشکیل دی جنھوں نے ڈرامائی انداز میں چھاپہ مار کر بدنام زمانہ منشیات فروش ایم ندیم لنگاہ سکنہ لاڈن والی کو گرفتار کر لیا جسکے قبضہ سے دیسی شراب 60لیٹربرآمد ہوئی ۔منشیات فروش کی گرفتاری پر سفارشیوں کی لاینیں لگ پولیس نے سفارشیوں کو باہر کی راہ دکھائی اورمنشیات فروش ایم ندیم کو حوالا ت میں بند کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔
تھانہ اوچشریف کے ایس ایچ اوطاہر خان خاکوانی اوراے ایش آئی ایم حسین نے بتایا کہ اوچشریف کو منشیات سے پاک کر دیا جائیگا۔منشیات فروش ملک کاناسور ہیں۔ان کا قلع قمع کر دیاجائیگا۔منشیات فروشوں کے خاتمہ تک ان کے خلاف ایکشن جاری رہے گا۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *