اپریل کو عوام اسلام آباد جلسے میں شرکت کرکہ ثابت کردیں گئے کہ وہ عمران خان کے ساتھ کرپشن کی اس جنگ میں پیش پش ہیں:ملک یونس خالق

 

احمد پورشرقیہ(پاکستان ڈیلی ٹائمز) 24اپریل پاکستان کی تاریخ میں لکھا جانے والا دن ہوگا ۔ 24اپریل کو عوام اسلام آباد جلسے میں شرکت کرکہ ثابت کردیں گئے کہ وہ عمران خان کے ساتھ کرپشن کی اس جنگ میں پیش پش ہیں۔24اپریل کا جلسہ جاتی امرہ کو ہلا کر رکھ دئے گا۔

۔24 اپریل کو عوام کرپٹ حکمرانوں کا مقدمہ اپنی کچہری میں چلائیں گئے۔پانامہ لیکس سے ثابت ہوگیا کہ شریف خاندان نے ملک سے
باہر کس طرح سے اپنے فلیٹ اور آف شور کمپنیاں بنائی۔آف شور کمپنیاں ملک سے لوٹی ہوئی دولت سے بنائی گئی جس کا حساب اب حکمرانوں کو دینا ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے بانی کارکن ملک یونس خالق نے پاکستان ڈیلی ٹائمز کو دیئے گئے انٹرویو میں کیا۔ان کاکہنا تھاکہ پاکستان تحریک انصاف کی مقبولیت سے سیاستدان پریشان ہیں انہیں نظر آرہا ہے کہ 2018میں پی ٹی آئی کی حکومت ہوگئی ۔پی ٹی آئی اگر حکومت میں آگئی تو وہ احتساب کو ایسا عمل شروع کریں گئی کہ جس میں ان کے اپنے ہوں یہ غیر سب کے لیے ایک قانون ہوگا۔

جس پر ان کرپٹ حکمرانوں کی نیندیں حرام ہیں ۔عمران خان اس وقت صیح اپوزیشن کا رول ادا کرراہے ہیں ۔حکومت کے لیے بہتر یہ ہوگا کہ
جلدسے جلد چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن بنا دے۔

چھوٹو گینگ کے خلاف پنجاب پولیس کا آپریشن ناکام ہونا ثابت کرتا ہے کہ پنجاب پولیس صرف کرپٹ حکومرانوں کی نااہلی کی وجہ سے ناکام ہے ۔پنجاب پولیس کو جلد سے جلد ایک ریاستی ادارا بنایا جائے نہ کہ کرپٹ حکومرانوں کا گلو بٹ۔

۔24اپریل کو انشااللہ عوام جلسہ میں شرکت کر کے ثابت کردے گی کہ وہ کرپٹ حکومرانوں کے خلاف اب اُٹھ کھڑے ہیں۔

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *