پاکستان نے امن و سلامتی کے حل میں فعال کردار ادا کیا:ملیحہ لودھی

جنیوا(پاکستان ڈیلی ٹائمز)اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا کہ اقوام متحدہ کے امن مشنوں میں پاکستان کے نمایاں کردار کا عالمی سطح پر اعتراف کیاگیا۔ پاکستان نے امن و سلامتی اور موسمیاتی تبدیلی کے عالمی مسائل کے حل میں فعال کردار ادا کیا ہے۔

ہاورڈ(Harvard) یونیورسٹی میں پاکستانی طلباءکے فورم سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا اقوام متحدہ کے امن مشنوں میں پاکستان کے نمایاں کردار کا عالمی سطح پر اعتراف کیاگیا۔ہمارے فوجی دستوں نے 23 ملکوں میں تعینات 41 مشنوں میں خدمات انجام دیں۔

انہوں نے کہا کہ اب عالمی سطح پر یہ بھرپور اتفاق رائے موجود ہے کہ افغانستان میں امن کیلئے سیاسی حل ہی واحد راستہ ہے۔ملیحہ لودھی نے کہا پاکستان نے چار فریقی رابطہ گروپ کے قیام کے حوالے سے افغانستان چین،پاکستان اورامریکہ کی طرف سے کئے گئے فیصلے میں اہم کردار ادا کیا تاکہ افغانستان کی امن کوششوں میں فیصلہ کن بہتری لائی جاسکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *