نواز شریف نے پی پی قیادت سے ملاقات کی خواہش نہیں کی : ترجمان وزیر اعظم

اسلام آباد(پاکستان ڈیلی ٹائمز) ترجمان مصدق ملک نے وزیر اعظم نواز شریف کی لندن میں سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی پی پی قیادت سے کوئی ملاقات شیڈول نہیں تھی اور نہ ہی انہوں نے خواہش ظاہر کی ۔
اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم کے ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے لندن میں پیپلزپارٹی سے کسی ملاقات کی خواہش ظاہر نہیں کی ۔

وزیراعظم نواز شریف خالصتاً طبی معائنے کیلئے لندن جارہے ہیں جہاں ان کا طبی معائنہ کافی عرصے سے شیڈول تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *