پاناما لیکس کے بعد ایک اور جھٹکا، آصف زرداری نے وزیراعظم نواز شریف سے ملنے سے صاف انکار کردیا

لندن(پاکستان ڈیلی ٹائمز) سابق صدر آصف علی زرداری نے وزیر اعظم نواز شریف سے پاناما لیکس کے معاملے پر ملاقات سے صاف انکار کردیا ہے۔
نجی ٹی وی چینلز سماء اور 24 کے مطابق  وزیر اعظم نواز شریف اپنے علاج کیلئے بدھ کو لندن جائیں گے جہاں سابق صدر آصف علی زرداری پہلے سے ہی موجود ہیں۔

وزیر اعظم نواز شریف نے  ’طبی‘دورے کے دوران مشترکہ دوستوں سے سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کا انتظام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا ۔

وزیر اعظم کی خواہش پر مشترکہ دوستوں نے سابق صدر سے رابطہ کیا تاہم انہوں نے ملاقات سے صاف انکار کردیا۔ آصف زرداری کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس کے معاملے پر پارٹی میں طویل مشاورت ہوئی جس کے بعد پارٹی رہنماؤ ں نے ایشو پر واضح موقف اختیار کیاہے ۔

انہوں نے واضح کیا کہ پیپلز پارٹی پاناما لیکس پر اپوزیشن کے ساتھ کھڑی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *