پنجگور میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے6 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاکستان ڈیلی ٹائمز)پنجگور میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق پھل آباد میں مسلح افراد نے ایک گھر میں گھس کر فائرنگ کی۔جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے ،

فائرنگ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے ۔ لیویز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *